QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی

20 Jan 2020 23:05

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کے مختلف شہر حیدرآباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں جبکہ کراچی کے 22 سے 25 بچت بازاروں میں سستے آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں شہریوں کو سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے اسٹال لگا کر فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کے مختلف شہر حیدرآباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں جبکہ کراچی کے 22 سے 25 بچت بازاروں میں سستے آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اسٹالوں سے دس کلو آٹے کے تھیلے سرکاری نرخ پر خرید سکتے ہیں۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ بچت بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں دستیاب ہے جبکہ آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 839667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839667/سندھ-حکومت-نے-سستے-آٹے-کی-فراہمی-شروع-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org