0
Monday 20 Jan 2020 23:16

بدھ سے کراچی میں تیز رفتار سائبیرین ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

بدھ سے کراچی میں تیز رفتار سائبیرین ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح شہر کا مطلع صبح کے وقت ابر آلود جبکہ دوپہر کو جزوی ابر آلود ہونے کے سبب ہواؤں میں خنکی رہی، ابر آلود موسم کی وجہ سے صبح کے وقت دھند بھی چھائی رہی، جس کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ پیر کو صبح ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد جبکہ شام میں 29 فیصد ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائیں اتوار کے مقابلے میں کم رہیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ بدھ کو شہر میں دوبارہ تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات معمول سے تیز ہواؤں کا سبب اتوار کی رات گئے بلوچستان میں داخل ہونے والا نیا اور قدرے کمزور مغربی سلسلہ ہے، جس کی و جہ سے شمالی بلوچستان میں برف باری اور کوئٹہ میں پیر کو بارش ہوچکی ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کی فضاؤں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، تاہم کراچی میں اگلے 3 سے 4 روز تک بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 839669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش