QR CodeQR Code

متنازع شہریت قانون ہٹلر کے اقدامات سے مشابہہ ہے، امریندر سنگھ

20 Jan 2020 22:27

انڈین پنجاب کے وزیراعلیٰ کا ریاستی اسمبلی میں کہنا تھا کہ شہریت قانون ملک کی سیکولر شناخت کیخلاف ہے، ہٹلر نے 1930ء میں جرمنی میں نسلی اور مذہبی تطہیر کے لیے جو طریقہ استعمال کیا تھا، وہ آج بھارت میں ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے متنازع شہریت قانون کو ہٹلر کے اقدامات سے مشابہہ قرار دیدیا اور کہا کہ شہریت قانون کے خطرات سمجھنے کیلئے ہٹلر کی کتاب پڑھی جائے۔ وزیراعلیٰ کیپٹین (ر) امریندر سنگھ کا ریاستی اسمبلی میں کہنا تھا کہ شہریت قانون ملک کی سیکولر شناخت کیخلاف ہے، ہٹلر نے 1930ء میں جرمنی میں نسلی اور مذہبی تطہیر کے لیے جو طریقہ استعمال کیا تھا، وہ آج بھارت میں ہو رہا ہے، تاہم پچھتانے سے بہتر ہے کہ اس پر بات چیت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جس وقت ہٹلر نے یہ سب کچھ کیا تو جرمنوں نے اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، لیکن ہمیں اس پر بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے ریاستی اپوزیشن کو شہریت قانون کے خطرات سمجھنے کے لیے ایڈوولف ہٹلر کے Mein Kampf کو پڑھے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریت قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 839684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839684/متنازع-شہریت-قانون-ہٹلر-کے-اقدامات-سے-مشابہہ-ہے-امریندر-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org