0
Tuesday 21 Jan 2020 09:38

لاہور، سیف سٹی کے غیر فعال کیمروں کی مرمت شروع

لاہور، سیف سٹی کے غیر فعال کیمروں کی مرمت شروع
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے غیر فعال کیمروں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے بڑھ گئی۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر پاک بنگلہ دیش میچز کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے روٹس، ہوٹل اور سٹیڈیم کے گردونواح کے تمام کیمرے فوری طور پر بحال کرنے کیلئے ٹیموں نے کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ کمپنی ہوواے کو بروقت فنڈز کی ادائیگی نہ ہونے پر کام کرنے کے انکار کی وجہ سے سیف سٹی کے خراب کیمروں کی تعداد ساڑھے 4 ہزارسے تجاوزکر گئی ہے، جس کی وجہ سے سکیورٹی خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ اگلے دنوں میں کرکٹ کی اہم سیریز اور پی ایس ایل کا انعقاد ہونا ہے جس کیلئے آئی سی سی کی سکیورٹی ماہرین نے بھی دورہ کرنا ہے۔
 
ان تمام پہلووں کو مدنظر رکھ کر آئی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر میچز کی سکیورٹی کیلئے کیمروں کو فعال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اگلے ایک سے دو روز میں ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک کیمروں کو فعال کر دیا جائے گا۔ چیف آپریٹنگ افسر اکبر ناصر کے مطابق قصورسیف سٹی اتھارتی کو کنٹرول کرنیوالے 50 ملازمین 3 شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ ایک سے 2 روز میں کیمروں کا مرمتی کام مکمل کر لیا جائے گا تاکہ سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور میچز کی سکیورٹی اور شائقین کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ یقینی بنائے جائے۔
خبر کا کوڈ : 839701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش