0
Tuesday 21 Jan 2020 10:31

عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہو گی

عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہو گی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہو گی جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کر دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 3 روزہ دورے پر آج سوئٹزر لینڈ جائیں گے، عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں عمران خان معاشی چیلنجز اور اصلاحات کے عمل پر بات کریں گے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ کے علاوہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ساتھ ڈیووس جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 839709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش