QR CodeQR Code

بریگزٹ کے بعد افریقا سے تجارت کے دروازے کھلیں گے، بورس جانسن

21 Jan 2020 10:39

نائیجیریا، روانڈا، گھانا اور یوگینڈا کے صدور سے ملاقات میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے یورپی تارکین وطن کو ترجیح کا سلسلہ ختم ہو گا، برطانوی وزیراعظم کی یہ ملاقات لندن میں یوکے، افریقہ سرمایہ کاری سمٹ کے موقع پر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں برطانیہ افریقی ممالک کے لیے انوسٹمنٹ پارٹنر بنے، بریگزٹ کے بعد افریقا کے ساتھ تجارت کے دروازے کھلیں گے۔ نائیجیریا، روانڈا، گھانا اور یوگینڈا کے صدور سے ملاقات میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے یورپی تارکین وطن کو ترجیح کا سلسلہ ختم ہو گا، پاسپورٹ پر لوگوں کو ترجیح دے کر ہم دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ کی توجہ حاصل کریں گے، امیگریشن سسٹم کو مزید شفاف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بیرون ملک تھرمل، کول پاور پلانٹس میں براہ راست سرمایہ کاری ختم کرے گا۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کی یہ ملاقات لندن میں یو کے، افریقہ سرمایہ کاری سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ اجلاس میں 16 افریقی ممالک کے سربراہان اور 5 ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ برطانوی وزیراعظم آج مصر اور کینیا کےسربراہان سے ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 839711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839711/بریگزٹ-کے-بعد-افریقا-سے-تجارت-دروازے-کھلیں-گے-بورس-جانسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org