QR CodeQR Code

سرکاری و نجی سیکٹر کے پاس 1 کروڑ ٹن گندم ذخائر موجود

21 Jan 2020 11:22

دستاویزکے مطابق رواں سال گندم کی 24.4 ملین ٹن پیداوار رہی، گزشتہ سال کا اسٹاک 3.7 ملین ٹن تھا، رواں سال اور گزشتہ سال کے سٹاک کو ملاکر 28.2 ملین ٹن گندم ملک میں دستیاب ہے


اسلام ٹائمز۔ ملک میں اس وقت سرکاری اور نجی سیکٹر میں 10.31 ملین ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ رواں سال سندھ اور بلوچستان نے وفاق کی ہدایت کے باوجود گندم کی پروکیورمنٹ نہ کی، جس کے باعث پاسکو اور صوبائی حکومتوں نے اپنے ٹارگٹ 6.2 ملین ٹن کی بجائے 4.03 ملین ٹن گندم پروکیورمنٹ کی۔ دستاویزکے مطابق رواں سال گندم کی 24.4 ملین ٹن پیداوار رہی، گزشتہ سال کا اسٹاک 3.7 ملین ٹن تھا، رواں سال اور گزشتہ سال کے سٹاک کو ملاکر 28.2 ملین ٹن گندم ملک میں دستیاب ہے، رواں سال گندم کی مجمو عی ضرورت 26.9 ملین ٹن تھی، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ملک میں 17.9 ملین ٹن گندم استعمال ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 839727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839727/سرکاری-نجی-سیکٹر-کے-پاس-1-کروڑ-ٹن-گندم-ذخائر-موجود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org