0
Tuesday 21 Jan 2020 11:49

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، پشاور سے اسلام آباد ہیروئن سپلائی کرنیوالی ماں بیٹی گرفتار

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، پشاور سے اسلام آباد ہیروئن سپلائی کرنیوالی ماں بیٹی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والی ماں بیٹی کو ہیروئن کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں خواتین پشاور سے منشیات اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق پشاور سے اسلام آباد ہیروئن اسمگل کرنے والی ماں بیٹی کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہیروئن سمیت منشیات فراہم کرتی ہیں۔

پولیس نے کامیاب کارروائی ایس ڈی پی او صدر خالد اعوان کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او گولڑہ شیبر احمد تنولی کی قیادت میں کی۔ تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے گولڑہ پولیس کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 839744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش