QR CodeQR Code

وادی نیلم میں دوبارہ برفباری، امدادی کام روک دیا گیا

21 Jan 2020 11:59

بالائی وادی نیلم میں ہزاروں افراد محصور ہیں اور خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ سرتوڑ کوششوں کے باوجود بحال نہیں ہو سکا۔


اسلام ٹائمز۔آزادکشمیر کی برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے بالائی علاقوں میں امدادی آپریشن روک دیا گیا۔ آزادکشمیر کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول وادی لیپہ، آٹھمقام، وادی شونٹھر، جاگران، سرگن، گریس، بالائی نیلم، کیل، شاردہ میں برفباری ہو رہی ہے جبکہ مظفرآباد شہر میں بارش ہوئی۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ سرتوڑ کوششوں کے باوجود بحال نہیں ہو سکا اور محکمہ شاہرات کی مشینری نے موسم صاف ہونے تک کام روک دیا ہے۔ وادی لیپہ کا زمینی راستہ بحال کرنے والی مشینری کو برفباری کی وجہ سے پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔ بالائی وادی نیلم میں ہزاروں افراد محصور ہیں اور خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 839746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839746/وادی-نیلم-میں-دوبارہ-برفباری-امدادی-کام-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org