QR CodeQR Code

وحدت کا فروغ، منافرت کا خاتمہ اور ایک دوسرے کا احترام، ہمارے اولین اہداف ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

10 Jul 2011 01:40

اسلام ٹائمز:علمائے کرام کے اعزاز میں دئیے گئے عشایئہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل یہ ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر اجتماعی سوچ کے تحت اپنا کردار ادا کرے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کے افکار و نظریات ہمارا اثاثہ ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، ان کی ترویج و اشاعت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتی رہے گی، انشاءاللہ 24 جولائی کو اسلام آباد کی سرزمین پر منعقد ہونے والا استقلال پاکستان کنونشن شہید قائد کے افکار و نظریات کا مظہر ثابت ہو گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں اسلام آباد راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں کے علمائے کرام کے اعزاز میں دئیے جانے عشایئہ کے دوران کیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت کا فروغ، منافرت کا خاتمہ اور ایک دوسرے کا احترام ہمارے اولین اہداف ہیں، اس وقت ملک و قوم کو درپیش مسائل اور بحرانو ں سے نکالنے کا واحد حل یہ ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر اجتماعی سوچ کے تحت اپنا کردار ادا کرے، قائد شہید وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم کو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ دیا، انہوں نے مزید کیا کہ مجلس وحدت مسلمین اسی نعرے کو بنیاد بنا کر وحدت امت کا پرچم اٹھائے میدان میں اتری ہے اور سرزمین و طن میں ایک بہترین اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کا خواب پورا کرے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صرف شیعیان حیدر کرار کی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز ہے، ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت ہمارا نص بالعین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے دوران ہماری جماعت نے متاثرہ علاقوں میں بلا تفریق مذہب و ملت اپنی استطاعت کے مطابق کام کیا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہر محب وطن پاکستانی کی بلا امتیاز خدمت کریں گے، واضح رہے کہ عشائیہ میں ڈیڑھ سو سے زائد علمائے کرام نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 83977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83977/وحدت-کا-فروغ-منافرت-خاتمہ-اور-ایک-دوسرے-احترام-ہمارے-اولین-اہداف-ہیں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org