QR CodeQR Code

امریکی دارالحکومت میں نئی جنگ مخالف مہم

21 Jan 2020 12:55

ذرائع کے مطابق قدامت پسند سابق فوجیوں کے گروہ کی جانب سے چلائی گئی اربوں ڈالر پر بنی اس اشتہاری مہم میں جارحانہ انداز اپنایا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020ء میں ووٹ کرنے والے افراد سمیت کئی حامی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی دارالحکومت اور دیگر 3 ریاستوں میں نئی جنگ مخالف مہم نے واشنگٹن سے اپنی فوج گھر واپس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قدامت پسند سابق فوجیوں کے گروہ کی جانب سے چلائی گئی اربوں ڈالر پر بنی اس اشتہاری مہم میں جارحانہ انداز اپنایا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020ء میں ووٹ کرنے والے افراد سمیت کئی حامی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ 'کنسرنڈ ویٹرنز فور امریکا' (فکر مند سابق امریکی فوجی) نامی گروہ کی توجہ واشنگٹن میں پالیسی سازوں اور مشیگن، وسکونسن اور پینسلوانیا ریاستوں کے ووٹرز ہیں۔ ان ریاستوں کو سوئنگ ریاستیں کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹز میں سے کسی کا بھی زیادہ اثر نہیں اور یہ ریاستیں صدارتی انتخابات میں فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان علاقوں میں چلنے والے اشتہارات میں لکھا تھا 'پہلے سے زیادہ اب غیر ضروری تنازعات اور بدانتظامی پر مبنی جھگڑوں سے اپنی فوج کو واپس بلانے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے'۔ کہا گیا کہ 'امریکی فوج کو علیحدہ فوجی اڈوں میں رکھنا ہماری سلامتی کے لیے اب ناگزیر نہیں ہے'۔

مہم میں نشاندہی کی گئی کہ امریکا کے اب بھی تقریباً 14 ہزار کے قریب فوجی خطرناک راستے (افغانستان) پر ہیں جہاں 2001ء سے اب تک 2 ہزار 400 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ کہا گیا کہ افغان جنگ میں جیت کا کوئی واضح راستہ نہیں ہے اور اس پر 10 کھرب ڈالر سے زائد خرچ ہو چکے ہیں جو امریکی ٹیکس دہندگان نے ادا کیے ہیں۔ اشتہار کے مقاصد واضح ہیں جن میں 18 سال پرانی جنگ کا فوری خاتمہ اور افغانستان سے جلد از جلد امریکی فوجیوں کو مکمل انخلا شامل ہے۔ یہ تحریک موثر ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ٹرمپ کے دوبارہ انتخابات کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ امریکی صدر پہلے ہی فوجی انخلا کی حمایت کرتے آئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016ء کی اپنی انتخابی مہم میں افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کا وعدہ کیا تھا اور انتخابات میں دوبارہ جیتنے کے بعد اس کے لیے اقدامات بھی کیے ہیں۔ سابق فوجیوں کے مطابق طالبان امن معاہدے کے قریب ہیں اور انہوں نے بھی معاہدے میں فوجی انخلا کا مطالبہ کیا ہے اور ان کے مطابق امریکی ہونے کے ناطے یہی صحیح وقت ہے دباؤ ڈالنے کا۔


خبر کا کوڈ: 839775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839775/امریکی-دارالحکومت-میں-نئی-جنگ-مخالف-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org