0
Tuesday 21 Jan 2020 16:17

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ سابق رکن اسمبلی نثار پنہور گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ سابق رکن اسمبلی نثار پنہور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رکن نثار احمد پنہور کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار احمد پنہور کو گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ نثار احمد پنہور کے بیٹے محسن پنہور نے اپنے والد کو حراست میں لئے جانے کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام میرے والد کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لیں۔ واضح رہے کہ نثار احمد پنہور 2008ء میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 839800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش