0
Tuesday 21 Jan 2020 16:42

نئے آئی جی سندھ کی تقرری، سندھ حکومت نے وفاق کو تین نام ارسال کردیئے

نئے آئی جی سندھ کی تقرری، سندھ حکومت نے وفاق کو تین نام ارسال کردیئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے نئے آئی جی پولیس کی تقرری کے لئے وفاق کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے تین نام ارسال کردیئے ہیں۔ وفاقی حکومت کو خط چیف سیکریٹری کے ذریعے ارسال کیا گیا جس میں سندھ حکومت نے صوبے کے نئے پولیس سربراہ کے لئے تین پولیس افسران کے نام وفاق کو ارسال کئے ہیں۔ نئے آئی جی کی تقرری تک ڈاکٹر کلیم امام کام کرتے رہیں گے۔ صوبائی حکومت نے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل کے نام وفاق کو آئی جی سندھ پولیس کے لئے تجویز کردیئے جبکہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے تین نئے نام سندھ حکومت کو ارسال کئے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نئے آئی جیزکی تقرری کے حوالے سے ہمیں ایسا کوئی مراسلہ موصول نہیں ہوا اور نہ ہی وفاق کا کوئی خط آیا ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے آئی جی سندھ کے لئے بھیجے گئے تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتظار ہے، امید ہے کہ شہر کی بہتری کے لئے کسی اچھے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔ نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے رہنماء بھی ڈٹ گئے، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں قوانین کے مطابق ہی آئی جی کا تبادلہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی قوانین کے خلاف تبدیلی کی مزاحمت کرے گی۔ آئی جی سندھ کے تقرر کےحوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو گزشتہ رات خط لکھا گیا تھا جبکہ سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں کی جانب سے پہلے عدالت جانے کا اعلان کیا گیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے ایک درخواست نئے آئی جی کی تعیناتی تک ڈاکٹر کلیم امام کو کام کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش