0
Tuesday 21 Jan 2020 17:03

ڈی آئی خان، پولیس مقابلے میں مطلوب دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان، پولیس مقابلے میں مطلوب دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مسلح مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا ہے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پہ حملہ کیا گیا۔ لونی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس پہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے، جس کی شناخت انوار عرف انوری کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے 4 دستی بم ایک ایس ایم جی اور ایک وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 839807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش