0
Tuesday 21 Jan 2020 17:20

خیبر پختونخوا میں نانبائیوں کی ہڑتال، روٹی 60 روپے تک فروخت

خیبر پختونخوا میں نانبائیوں کی ہڑتال، روٹی 60 روپے تک فروخت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نانبائیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے اور بعض علاقوں میں لوگ 60 روپے کی ایک روٹی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کے بعد نانبائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کیلئے ہڑتال کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے پشاور کے بیشتر تندور آج بھی بند ہیں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور کے چارسدہ روڈ، فردوس روڈ اور خیبر بازار سمیت بعض نانبائیوں کے تندور کھلے ہیں، تاہم وہاں ایک روٹی 60 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ نانبائیوں کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کے مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں ہے، اس لئے سرکاری قیمت میں اضافہ کیا جائے، روٹی کی قیمت میں اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 839809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش