QR CodeQR Code

باڑہ، بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل

21 Jan 2020 17:29

داؤد نامی ایک بھائی نے اپنے 28 سالہ نوجوان بھائی فقیر ولد نصیب خان پر فائرنگ کردی، وجہ قتل گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ شلوبر میں بھائی نے اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ شلوبر کے علاقے اورکزئی مں پیش آیا جہاں داؤد نامی ایک بھائی نے اپنے 28 سالہ نوجوان بھائی فقیر ولد نصیب خان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فقیر شدید زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق وجہ قتل گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839811/باڑہ-بھائی-کے-ہاتھوں-سگا-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org