0
Tuesday 21 Jan 2020 17:39

خیبر پختونخوا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش اور برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش اور برفباری کا امکان
اسلام ٹائمز۔ پشاور سیمت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں اسوقت وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں مزید بارش، جبکہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق کل رات سے صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے، مالم جبہ میں 12 ملی میٹر، پاراچنار میں 9 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 8 ملی میٹر، کاکول میں 5 ملی میٹر اور پشاور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی ہے جسکے مطابق مالم جبہ میں 6 انچ، پارا چنار میں 2 انچ، کالام میں 1 انچ اور دیر میں 5 انچ برفباری ہوئی ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 18 درجہ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 839812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش