0
Tuesday 21 Jan 2020 18:40

آج ٹرمپ کا مواخذہ شروع ہو جائیگا

آج ٹرمپ کا مواخذہ شروع ہو جائیگا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا آج باقاعدہ آغاز ہو جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرصے کی کشمکش کے بعد بالآخر آج 21 جنوری 2020ء کے روز امریکی وقت کے مطابق دن کے 1:00 جبکہ پاکستان وقت کے مطابق رات 11:00 بجے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے جلسہ تشکیل دیدیا جائے گا، جس کا اعلان امریکی قومی اسمبلی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد کی منظوری کے بعد ہی کر دیا گیا تھا۔ مواخذے کیلئے امریکی قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی قرادادوں میں ڈونلڈ ٹرمپ پر طاقت کے غلط استعمال اور امریکی کانگریس کے کاموں میں روڑے اٹکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی قومی اسمبلی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا بل سینیٹ میں بھیجنے پر ہونیوالی رائے شماری میں 193 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 228 موافق ووٹ ڈالے گئے تھے، جس کے بعد امریکی عوامی نمائندوں نے اپنے اتفاق نظر کیساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کرنے والے ججز کا بھی انتخاب کیا تھا۔ امریکی صدر پر دوسرے الزامات کے علاوہ ایک اہم الزام یوکرائنی صدر کو ٹیلیفون پر دھمکیاں دے کر اپنے انتخاباتی حریف "جو بائیڈن" کے بیٹے "ھنٹر بائیڈن" کی یوکرائن میں موجود تجارتی کمپنی کیخلاف تحقیقات پر راضی کرنا ہے، جس کے ساتھ امریکہ کیطرف سے یوکرائن کو دی جانیوالی مالی امداد کو بھی مشروط کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ جانسن اور بل کلنٹن کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کا سامنا کرنے والے تیسرے امریکی صدر بن گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش