QR CodeQR Code

حکمران جماعت میں پنجاب میں بہت بڑا فارورڈ بلاک بن چکا ہے، مخدوم احمد محمود 

21 Jan 2020 19:17

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ  مرکز میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حکمرانوں کی نااہل کی وجہ سے نالاں ہو چکے ہیں، پنجاب میں اور وفاق میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سیکرٹری اطلاعات، ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد، سیکرٹری تعلقات عامہ سابقہ ایم پی اے ثقلین انصاری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، صدر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین اور پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرئوف لودھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، آٹا بحران کے ذمہ دار خود حکمران ہیں، اربوں روپے کی گندم ایکسپورٹ کی اس بحران کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، حکمران آٹا بحران اور اب چینی بحران کا سب سے بڑا مافیا ہے، عوام حکمرانوں سے ہر سطح پر مایوس ہو چکے ہیں، حکمرانوں کے اتحادی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں، حکمران جماعت میں پنجاب میں بہت بڑا فارورڈ بلاک بن چکا ہے، مرکز میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے نالاں ہو چکے ہیں، پنجاب میں اور وفاق میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کا بھرکس نکال دیاہے۔ پیپلز پارٹی موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کرے گی، بہت جلد وفاق میں پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کے مطابق حکومت بنائے گی، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے، عام جمہوریت پسند قوتیں پیپلزپارٹی کی عوامی قیادت کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839828/حکمران-جماعت-میں-پنجاب-بہت-بڑا-فارورڈ-بلاک-بن-چکا-ہے-مخدوم-احمد-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org