0
Tuesday 21 Jan 2020 20:07

یورپ نے جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے کوئی کام انجام نہیں دیا، اقوام متحدہ

یورپ کو چاہئے کہ وہ امریکہ سے کہے کہ اب وہ رعب جمانا چھوڑ دے!
یورپ نے جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے کوئی کام انجام نہیں دیا، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرش کے سپیشل ایڈوائزر اور ماہر اقتصاد جیفری سیکز نے "پائیدار ترقی" کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اقتصادی پابندیوں نے ایران پر دباؤ ڈال رکھا ہے جبکہ یورپ نے (جوہری معاہدے کے حوالے سے) ایران کی مدد کرنے کیلئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔ جیفری سکز کا کہنا تھا کہ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ یورپ نے جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے امریکہ پر تاحال کوئی دباؤ نہیں ڈالا بلکہ وہ ایران پر ہی تنقید کرتا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے خصوصی مشیر جیفری سیکز نے کہا کہ یورپ کو جوہری معاہدے کے متعلق اپنے موقف پر زور دینا چاہئے اور اُسے چاہئے کہ وہ امریکہ سے کہے کہ اب وہ رعب جمانا چھوڑ دے کیونکہ ہم ایک عالمی معاہدہ چاہتے ہیں اور اگر تم نہیں چاہتے تو یہ تمہارا مسئلہ ہے! جیفری سیکز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ نہ صرف یورپی مفاد بلکہ پوری دنیا کو خطرے سے دوچار کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 839842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش