0
Tuesday 21 Jan 2020 21:10

صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات

صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام ٹائمز. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود سے ملاقات کی اور ایل او سی سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔
خبر کا کوڈ : 839857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش