0
Tuesday 21 Jan 2020 21:39

چینی سفیر سے جی بی کونسل کے وفد کی ملاقات، گلگت بلتستان کے تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

چینی سفیر سے جی بی کونسل کے وفد کی ملاقات، گلگت بلتستان کے تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ممبران جی بی کونسل کے نمائندہ وفد نے چین کے پاکستان میں سفیر سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک، سیاحت، ثقافت، تجارت، تعلیم اور پاور سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے تاجروں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ممبران کونسل نے جی بی کے تاجروں کے کاشغر میں پھنسے ہوئے 186 کنٹینرز کو پاکستان لانے کی اجازت دینے کی سفارش کی تاکہ تاجروں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچایا جاسکے۔ چائینز سفیر نے وفد کو یقین دلایا کہ فروری کے پہلے ہفتے تک سڑک کلیئر کر کے تمام 186 کنٹینروں کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ وفد نے بحیثیت ہمسایہ جی بی کی بابت مختلف شعبوں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، سمال انڈسٹری، پاور سمیت دیگر کئی شعبوں میں تعاون کے حوالے سے چینی سفیر کو مختلف تجاویز دیں جنہیں انہوں نے سراہا اور حکومت پاکستان اور چائینز حکومت سے بات کر کے ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کا اعادہ کیا۔ ممبران کونسل کے وفد نے پاک چین دوستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چائینز سفیر کو مستقبل قریب میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تفصیلی دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے مدعو کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں اشرف صدا، وزیر اخلاق، سعید افضل،  ارمان شاہ اور سطان علی خان شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 839871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش