QR CodeQR Code

پاراچنار، سانحہ سبزی منڈی کی برسی، آئی ایس او کیجانب سے چراغاں

21 Jan 2020 23:44

ان شہداء کو یاد رکھنے کیلئے اس سانحہ کی تیسری برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن پاراچنار ریجن کے اراکین نے جائے وقوعہ پر برفباری کے باوجود شمعیں روشن کیں۔ اراکین کے علاوہ بھی بہت سے عوام نے شہداء کے ساتھ اظہار عقیدت کیلئے چراغاں میں حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ کہا جاتا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں اور ان کی قربانی کو اپنے لئے فخر کا تاج بناتی ہیں۔ بتاریخ 21 جنوری 2017 بمقام  سبزی منڈی پاراچنار میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے، اور زیادہ تر وہ وہ لوگ اس دہشتگردی میں نشانہ بنے تھے جو صبح نکل کر رات کو اپنے اہل خانہ کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرکے آتے تھے۔ ان شہداء کو یاد رکھنے کیلئے اس سانحہ کی تیسری برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن پاراچنار ریجن کے اراکین نے جائے وقوعہ پر برفباری کے باوجود شمعیں روشن کیں۔ اراکین کے علاوہ بھی بہت سے عوام نے شہداء کے ساتھ اظہار عقیدت کیلئے چراغاں میں حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 839877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839877/پاراچنار-سانحہ-سبزی-منڈی-کی-برسی-ا-ئی-ایس-او-کیجانب-سے-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org