QR CodeQR Code

 جی بی حکومت پری پول دھاندلی کی تیاری کر رہی ہے، اپوزیشن لیڈر کا الیکشن کمیشن کو خط

21 Jan 2020 23:19

کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت من پسند تبادلوں و تقرریوں اور ترقیاتی فنڈز من پسند افراد میں تقسیم کرکے الیکشن پر اثر انداز ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوززیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع نے الیکشن کمشن پاکستان کو جی بی کے آئندہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کو روکنے کیلئے تحریری درخواست دیدی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت من پسند تبادلوں و تقرریوں اور 30 کروڑ کے منصوبے اپنے پارٹی ممبران کے ذریعے من پسند افراد میں تقسیم کر کے آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کے قریب مختلف جگہوں کے اہم انتظامی عہدوں پر من پسند افراد کے تبادلے کر دیے ہیں، چیف کورٹ کے واضح احکامات کے باؤجود صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کے حوالے سے اپوزیشن ممبران کو نظر انداز کرتے ہوئے دیوار سے لگایا۔ صوبائی حکومت نے مذہبی حلقوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کیلئے مخصوص مدارس اور مساجد کو کئی ملین روپے مختص کر دیئے ہیں، صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آرٹیکل 218 کے تحت ضروری اقدامات کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہوگا تاکہ ووٹرز آزادی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ ان خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگائے اور مسلم لیگ نون کے ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کو روک دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 839884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839884/جی-بی-حکومت-پری-پول-دھاندلی-کی-تیاری-کر-رہی-ہے-اپوزیشن-لیڈر-کا-الیکشن-کمیشن-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org