QR CodeQR Code

بھارتی غنڈہ گردی، ایک اور مسلم طالب علم پر بدترین تشدد

21 Jan 2020 23:41

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زخمی حالت میں طالب علم نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ کچھ لوگ میرے ہوسٹل کے روم میں داخل ہوئے اور اچانک مارنا شروع کر دیا، اس دوران مجھے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے بعد اب بھارتی طلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی، انتہاء پسند سوچ رکھنے والی جماعت نے مسلم طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق جواہرلعل نہرو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے راغب اکرام نامی مسلم طالب علم کو "اے بی وی پی" کے غنڈہ گردوں نے جامعہ میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مغلظات بکیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زخمی حالت میں طالب علم نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ کچھ لوگ میرے ہوسٹل کے روم میں داخل ہوئے اور اچانک مارنا شروع کر دیا، اس دوران مجھے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی گئی۔ خیال رہے کہ بھارت میں نافذ متنازع قانون کے خلاف طلبہ تنظیمیں دو حلقوں میں بٹ چکی ہیں، ایک حلقہ قانون کی حمایت جبکہ دوسرا حلقہ اس کی شدید مخالفت کر رہا ہے۔ جس کے باعث ملک کے مختلف ریاستوں میں ہنگامی پھوٹ پڑے۔ بھارت میں مسلم طالب علم پر حملہ کوئی نیا واقعہ نہیں، اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 839911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839911/بھارتی-غنڈہ-گردی-ایک-اور-مسلم-طالب-علم-پر-بدترین-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org