QR CodeQR Code

چین سے خطرناک مرض امریکا پہنچ گیا

22 Jan 2020 08:25

امریکی حکام کے مطابق مریض کی عمر 30سال سے زیادہ ہے اور وہ اسی ماہ چین سے واپس امریکا آیا ہے۔ متاثرہ شخص کا واشنگٹن میں علاج جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس امریکا پہنچ گیا۔ امریکی حکام نے اپنے شہری کے اس وائرس سے بیمار ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مریض کی عمر 30سال سے زیادہ ہے اور وہ اسی ماہ چین سے واپس امریکا آیا ہے۔ متاثرہ شخص کا واشنگٹن میں علاج جاری ہے۔ کورونا وائرس جو کہ انفیکشن ہے اس سے اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ چین میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 300 ہے۔ شمالی کوریا نے خطرناک وائرس کے پیش نظر اپنی سرحدوں کو غیرملکیوں کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والے پراسرار کرونا وائرس کے کسیز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیدیا ہے۔ ادھر امریکا اور جاپان کے بعد آسٹریلیا اور نیپال سمیت دیگر ممالک نے بھی ائیرپورٹ پر اس پراسرار وائرس کی سکریننگ شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839919/چین-سے-خطرناک-مرض-امریکا-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org