0
Wednesday 22 Jan 2020 08:35

آزاد کشمیر، موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

آزاد کشمیر، موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے وادی نیلم، وادی لیپہ اور حویلی میں متعلقہ سرکاری اداروں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بلند پہاڑی مقامات پر زیادہ برف پڑنے کا امکان ہے۔ اپنے الرٹ میں ایس ڈی ایم کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش کی صورت میں محکمہ مواصلات، نیشنل ہائی وے اور ایف ڈبلیو او فوری ردعمل کے لیے تیار رہیں۔ وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں پہلے سے وادی نیلم کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ریلیف آپریشن میں ایل او سی پر تعینات فوج سے بھی مدد لے سکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 839920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش