QR CodeQR Code

سعودی ولی عہد پر ایمیزون چیف کا فون ہیک کرنے کا الزام

22 Jan 2020 11:34

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018ء میں بیزوس اور محمد بن سلمان نے ٹیکسٹ میسیجز کا تبادلہ کیا تھا جس کے بعد محمد بن سلمان کی جانب سے ویڈیو فائل بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرائی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایمیزون کے باس جیف بیزوس کے فون کو واٹس ایپ میسج سے ہیک کیا۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے موبائل فون کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے تعلق رکھنے والے ایک نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد ہیک کیا گیا۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018ء میں بیزوس اور محمد بن سلمان نے ٹیکسٹ میسیجز کا تبادلہ کیا تھا جس کے بعد محمد بن سلمان کی جانب سے ویڈیو فائل بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرائی گئیں، تاہم کیا معلومات چرائی گئیں یہ واضح نہیں ہو سکا۔ اس معاملے پر بیزوس کے وکیل نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ سعودی عرب نے تاحال گارڈین کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839955/سعودی-ولی-عہد-پر-ایمیزون-چیف-کا-فون-ہیک-کرنے-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org