0
Wednesday 22 Jan 2020 11:55

پنجاب یونیورسٹی میں بدامنی پھیلانے والی طلبہ تنظیمیں غیر قانونی قرار

پنجاب یونیورسٹی میں بدامنی پھیلانے والی طلبہ تنظیمیں غیر قانونی قرار
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرنے کی ذمہ دار طلبہ تنظیمیں قرار، پنجاب حکومت نے پنجاب یونیورسٹی میں سرگرم طلبہ تنظیموں کی سرگرمیوں  کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں سرگرم طلبہ تنظیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں تعلیمی اداروں کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کا ذمہ دار طلبہ تنظیموں کو ہی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے ان تنظیموں کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمکہ ہائیر ایجوکیشن کی رپورٹ کی تیاری کے دوران پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ، پختون ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ موومنٹ، پنجابی کونسل اور بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی میں بدامنی پھیلانے کی ذمہ دار ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے مذکورہ تنظیموں کیخلاف کارروائی کی بھی استدعا کی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق اب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی مرتب کردہ رپورٹ کی روشنی میں صوبائی حکومت نے  پنجاب یونیورسٹی میں موجود اسلامی جمعیت طلبہ، پختون ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ موومنٹ، پنجابی کونسل اور بلوچ کونسل کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سرگرم اِن طلبہ تنظیموں کی مختلف سیاسی جماعتیں پشت پناہی کرتی ہیں جن کے تدارک کیلئے جامع لائحہ عمل بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں  پبلک سیکٹر سے سرکردہ افراد اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شامل ہوں گے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بھی اس کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔ گورنر اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی ریفرنسز محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھجوائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش