QR CodeQR Code

وزیراعظم آج ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

22 Jan 2020 11:56

عمران خان آج بھی ڈیووس میں اہم عالمی راہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے کلیدی خطاب میں ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے کئے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالیں گے اور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی فورم کو آگاہ کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم دن بارہ بجے اکنامک فورم کے سائیڈ لائن کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان آج بھی ڈیووس میں اہم عالمی راہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے سے پہلے میڈیا سے مختصر بات چیت دونوں سربراہان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان میرے اچھے دوست ہیں اور ملاقات پر انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ امریکہ کے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہو گی۔

عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات کر کے خوشی ہورہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ دونوں ممالک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا معاملہ بھی دونوں ممالک کے لیے اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر بات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کروانے کی پیشکش بھی کی۔ عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، وزیراعظم نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات کے اعلامیے کےمطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے پراتفاق ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی کردار کی ضرورت پر زوردیا۔ عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی و امن عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو تناؤ کم کرنے کے لیے برداشت کا مظاہرہ اور سفارتی چینل استعمال کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 839959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839959/وزیراعظم-آج-ورلڈ-اکنامک-فورم-سے-خطاب-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org