0
Wednesday 22 Jan 2020 12:03

وزارت دفاع کی کرنل (ر) انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی

وزارت دفاع کی کرنل (ر) انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کرنل (ر) انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کے وکیل انعام الرحیم کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع نے انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم بیمار ہیں، انہیں بار بار اسپتال لے جانا پڑتا ہے، وہ اپنا پاسپورٹ جمع کرا دیں اور راولپنڈی و اسلام آباد سے بھی باہر نہ جائیں، رہائی کیلئے انعام الرحیم کو اپنے لیپ ٹاپ کا پاسورڈ دینا ہو گا اور تحقیقات میں بھی تعاون کرنا ہو گا۔ انعام الرحیم کے وکیل نے کہا کہ ہم پاسپورٹ جمع کرا دیتے ہیں یہ انہیں چھوڑ دیں، ایک ماہ آٹھ دن سے انعام الرحیم حراست میں ہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ انعام الرحیم پاسپورٹ بھی جمع کرا دیں گے، تحقیقات میں بھی تعاون کریں گے، رہائی کے خلاف حکومتی اپیل کو میرٹ پر سنا جائیگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔ حکومت نے گزشتہ سماعت پر موقف اختیار کیا تھا کہ کرنل (ر) انعام کو جاسوسی، حساس معلومات افشا کرنے اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 839964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش