ٹرمپ کا مواخذہ، ڈیموکریٹس کی سینیٹ سے دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش ناکام
22 Jan 2020 12:18
خیال رہے کہ امریکی صدر پر یوکرین کی فوجی امداد روکنے اور وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر سے ہونے والی ملاقات کے بدلے ممکنہ انتخابی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ریپبلکنز کے زیر اثر سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے دستاویزات حاصل کرنے کی ڈیموکریٹس کی 3 کوششیں ناکام بنا دیں جو آگے کی کارروائی امریکی صدر کے حق میں جانے کا اشارہ ہیں۔ امریکی تاریخ میں تیسرے مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہوا جہاں سینیٹرز نے ڈیموکریٹک رہنما چک شومر کی وائٹ ہاؤس، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور انتظامی و بجٹ آفس سے یوکرین سے متعلق معاہدے سے ریکارڈز اور دستاویزات طلب کرنے کے لیے 3 علیحدہ قرارداد کو 47-53 ووٹوں سے روک دیا۔ تیسری مرتبہ ووٹنگ کے بعد چک شومر نے وائٹ ہاؤس کے نگراں چیف آف اسٹاگ مک ملوانے کی گواہی کے لیے تحریک پیش کیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گزشتہ ماہ ڈیموکریٹس کے اکثریتی ایوان نمائندگان میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات پر مواخذے کی کارروائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کسی بھی قسم کے غلط کام میں ملوث ہونے کو مسترد کرتے ہوئے مواخذے کو ان کے 2020ء کے انتخابی مہم پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا۔ بحث کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف لیگل دفاع نے کیس کو بے بنیاد قرار دیا جبکہ اعلیٰ ڈیموکریٹک قانون ساز کا کہنا تھا کہ غلط کام کیے جانے کے بھاری شواہد موجود ہیں۔ کارروائی کے دوران سینیٹ میں اکثریت کے رہنما مچ مک کونل نے ٹرائل کے قواعد پیش کیے جس پر دونوں جانب سے شور و شرابہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 839973