QR CodeQR Code

محکمہ فوڈ پنجاب نے آٹے کے تیس چالیس تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھوا دیئے ہیں، عظمیٰ بخاری

22 Jan 2020 13:10

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ اگر اتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھجوا دیں، ہم نے کہا کہ خواہش کا احترام کرتے ہوئے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھجوا دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مسلم لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر آٹا بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت سے آٹا بھجوانے کی درخواست کی تھی، عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ اگر اتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھجوا دیں، ہم نے کہا کہ خواہش کا احترام کرتے ہوئے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھجوا دیئے۔ اس پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صبح سویرے میرے گھر کے باہر تماشا لگایا، محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے گھر کی گھنٹی بجاکر کہاکہ میڈم آٹا لے لیں، لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے صرف ایک آٹے کا تھیلا چاہیے تھا جو خرید لیا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محکمہ فوڈ پنجاب نے آٹے کے 30،40 تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھ دیئے۔
 


خبر کا کوڈ: 839989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839989/محکمہ-فوڈ-پنجاب-نے-آٹے-کے-تیس-چالیس-تھیلے-میرے-گھر-باہر-رکھوا-دیئے-ہیں-عظمی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org