0
Wednesday 22 Jan 2020 13:15

گلگت، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے

گلگت، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جی بی اور اسلامی تحریک کا مشترکہ اجلاس گلگت میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں لینڈ ریونیو ایکٹ، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی، آئی ٹی پی کے رہنما شیخ میرزا علی، الیاس صدیقی، حاجی رضوان، عارف قنبری، غلام عباس سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حیدر نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اجلاس کا ایجنڈا بنیادی طور پر تین نکات پر مشتمل تھا، جس میں لینڈ ریونیو ایکٹ، جی بی میں کرپشن اور میرٹ کی پامالی، پری پول دھاندلی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے حالیہ تبادلے اور تقرریاں شامل تھیں۔

اجلاس میں سید علی رضوی نے آئی ٹی پی کے رہنمائوں کو گذشتہ روز چیف سیکرٹری سے ہونے والی ملاقات اور لینڈ ریونیو ایکٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ تبادلے اور تقرریاں پری پول دھاندلی ہیں، جن کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بی الیکشن کے حوالے سے الائنس اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا قومی امکان ہے، گو کہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ابھی بات چیت نہیں ہوئی، تاہم یہ اجلاس اس حوالے سے اہم پیشرفت ضرور ہے۔
خبر کا کوڈ : 839991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش