QR CodeQR Code

رحمن ملک کی حامد کرزئی سے ملاقات،صدر زرداری کا پیغام پہنچایا

19 Jul 2009 11:25

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے افغان صدر حامد کرزئی سے ہفتہ کو کابل میں ملاقات کی اور صدر زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں سرحدی صورتحال،دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات جیسے


کابل: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے افغان صدر حامد کرزئی سے ہفتہ کو کابل میں ملاقات کی اور صدر زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں سرحدی صورتحال،دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات جیسے امور زیر بحث آئے ۔بات چیت کے دوران وزیر داخلہ نے افغان صدر کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ وزیر داخلہ نے افغان صدر سے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان نے سرحد پر فوج کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ۔رحمن ملک نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ منشیات کے اسمگلروں کی جانب سے دہشت گردوں کو فراہم کی جانے والی مالی امداد روکنے کیلئے اقدامات کرے ۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور افغانستان اس سلسلے میں پاکستان کی بھرپور مدد کرے ۔  بعدازاں انہوں نے اپنے افغان ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور شدت پسندوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






خبر کا کوڈ: 8400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8400/رحمن-ملک-کی-حامد-کرزئی-سے-ملاقات-صدر-زرداری-کا-پیغام-پہنچایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org