0
Wednesday 22 Jan 2020 13:34

بنوں میں تباہی کا منصوبہ ناکام

بنوں میں تباہی کا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز اور حساس ادارے نے بنوں میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر نرمی خیل میں دوران تلاشی بارودی مواد سے بھری موٹرسائیکل برآمد کی، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار ملزم سوار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب پانچ کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا، جبکہ ملزم کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش