QR CodeQR Code

پشاور، سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنے پر 2 فلور ملز سیل

22 Jan 2020 17:37

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ چند ملیں سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کر رہی ہیں جس پر کارروائی کرکے ان ملوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ ان کا سرکاری گندم کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں دو فلور ملز کو سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنے پر سیل کرکے سرکاری گندم کا کوٹہ منسوخ کر دیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ڈاکٹر احتشام الحق نے بڈھنی روڈ پر مختلف فلور ملز کا معائنہ کیا اور کارروائی کے دوران دو فلور ملز کو سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنے پر سیل کرکے ان کا سرکاری کوٹہ منسوخ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ چند ملیں سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کر رہی ہیں جس پر کارروائی کرکے ان ملوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ ان کا سرکاری گندم کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پشاور کی تمام فلور ملز کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اور اگر کوئی سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کرتے ہوئے پایا جائے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 840036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840036/پشاور-سرکاری-ا-ٹا-بلیک-میں-فروخت-کرنے-پر-2-فلور-ملز-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org