QR CodeQR Code

 سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کا مزید اقتدار میں رہنا پاکستان کی بقا کیلئے خطرات کا باعث بن سکتا ہے، محسن باری 

22 Jan 2020 18:16

ملتان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی برطانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلیاں برداشت سے باہر ہو گئی ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچنے سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے، ملک میں کاروبار نہیں چل رہے، زراعت کا شعبہ بھی زوال پذیر بنتا جا رہا ہے، نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں لئے پھر رہے ہیں لیکن روزگار نہیں ہیں مزدور کو کام نہیں مل رہا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کے جھوٹے دعویدار عمران احمد نیازی پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہا ہے کیونکہ اس وقت معیشیت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے۔ مشیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بنک کے بعد ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک بھی آئی ایم ایف کے چہیتے کو لگا دیا گیا ہے، کئی سال تک عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والا سلیکٹڈ وزیراعظم جب اقتدار میں آیا تو اپنے تمام دعوں اور وعدوں سے یوٹرن لیکر یوٹرن کو بڑے لیڈر کی نشانی قرار دے دیا، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پاکستان کو زرعی ترقی والا ملک بنا دیا تھا، ہمارے دور میں گندم سمیت تمام زرعی اشیا وافر مقدار میں موجود تھیں جبکہ سلیکٹڈ حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم سستے داموں بیچی، اس لئے ملک میں گندم کا بحران ہے صرف آٹا ہی نہیں دیگر ضروریات زندگی کی اشیا بھی مہنگی کر کے عوام کو فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے، اس نااہل حکومت کو معیشیت کی الف ب بھی معلوم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی، امریکہ سے آئے ہوئے  نعیم خان، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر بہاولپور و سبق ایم اپی اے ملک شاہ رخ، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلیاں برداشت سے باہر ہو گئی ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچنے سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے، ملک میں کاروبار نہیں چل رہے، زراعت کا شعبہ بھی زوال پذیر بنتا جا رہا ہے، نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں لئے پھر رہے ہیں لیکن روزگار نہیں ہیں، مزدور کو کام نہیں مل رہا ان حالات میں سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کا مزید اقتدار میں رہنا پاکستان کی بقا کیلئے خطرات کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ اس نااہل و نالائق وزیراعظم سے عوام کی جان چھڑوائی جائے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے وہ عوام کو ان مشکلات و مصائب میں گھرا نہیں دیکھ سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں، عوام بھی جان گئی ہے کہ ہمارا مسیحا بلاول بھٹو زرداری ہے اس ملک کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا اور موجودہ وزیراعظم کا ایوان اقتدار سے ہمیشہ کیلئے پتہ صاف ہونے میں اب بہت کم وقت رہ گیا ہے، عوام بہت جلد اس نااہل و نالائق وزیراعظم سے چھٹکارا کا اعلان سن کر خوشیاں منائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 840047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840047/سلیکٹڈ-وزیراعظم-عمران-احمد-نیازی-کا-مزید-اقتدار-میں-رہنا-پاکستان-کی-بقا-کیلئے-خطرات-باعث-بن-سکتا-ہے-محسن-باری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org