QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے غلط بیانی پر خیبر پختونخوا حکومت کو 5 لاکھ جرمانہ کردیا

22 Jan 2020 18:16

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے، اتنی بڑی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، آپ نے حکومتی محکموں کو اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے، یہ تو نوکریوں کا معاملہ ہے اگراربوں روپے کا معاملہ ہوتا تو حکومت کیساتھ کیا ہونا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے غلط بیانی کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کردیا ہے، جرمانے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورک میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے غلط بیانی کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کرائی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے، کیوں نہ پورے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو ہی معطل کردیا جائے، آج ہم پورا دفتر ختم کردیں گے، آپ لوگوں کو ہم نوکری پر نہیں رہنے دیں گے، اتنی بڑی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، آپ نے حکومتی محکموں کو اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے، یہ تو نوکریوں کا معاملہ ہے اگر اربوں روپے کا معاملہ ہوتا تو حکومت کے ساتھ کیا ہونا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورک کو بھی زمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے پی زاہد یوسف نے غلط بیانی کی، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا ان کیخلاف بھی کارروائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 840048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840048/سپریم-کورٹ-نے-غلط-بیانی-پر-خیبر-پختونخوا-حکومت-کو-5-لاکھ-جرمانہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org