QR CodeQR Code

پاکستان کی سالمیت اور اس کے دشمنوں کی سرکوبی مل کر کریں گے، ڈاکٹر عبدالحئی

22 Jan 2020 18:26

متحدہ مسلم موومنٹ کے رہنماوں سے ملاقات میں بی این پی کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن عناصر کی ہر سطح پر نہ صرف مذمت کی جائے گی بلکہ ان کی سرکوبی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، عوام کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی اعلی سطحی وفود باہمی مشاورت تبادلہ خیالات کے لئے ملتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے وفد کے ساتھ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کی اعلیٰ تنظیمی قیادت کے ساتھ مرکزی سیکریرٹ میں ملاقات کی اور پاکستان خصوصا صوبہ بلوچستان کے حوالے سے دوطرفہ باہمی دلچسپی، سالمیت اور علاقائی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس موقع پر متحدہ مسلم موومنٹ کے مقررین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ، سلطان محمود ملک اور محمد ایوب مغل نے نمائندگی کی۔ جبکہ بی این پی کی طرف سے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، اللہ وسایا، ارشاد حسین لاشاری، رحیم کاکڑ، اسماعیل لاشاری اور مزمل ارشد چانڈیو نے کی۔ مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ کیا گیا اور اس بات کا عزم صمیم کیا گیا کہ پاکستان دشمن عناصر کی ہر سطح پر نہ صرف مذمت کی جائے گی، بلکہ ان کی سرکوبی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ عوام کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی اعلیٰ سطحی وفود باہمی مشاورت تبادلہ خیالات کے لئے ملتے رہیں گے، باہمی گفتگو مذاکرات کے بعد صحافیوں کی ہائی ٹی سے خاطر تواضع کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 840051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840051/پاکستان-کی-سالمیت-اور-اس-کے-دشمنوں-سرکوبی-مل-کر-کریں-گے-ڈاکٹر-عبدالحئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org