0
Wednesday 22 Jan 2020 18:41

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے، حامد رضا

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی بزدار کو قائم رکھنے کی ضد بحران کا بنیادی سبب ہے، آٹا بحران پنجاب حکومت کی نااہلی سے پیدا ہوا، ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، بے گناہ اہلسنت کارکنان کیخلاف راولپنڈی کی عدالت کا تازہ فیصلہ ناقابل قبول ہے، پاکستان بنانے والوں کی اولادوں پر ظلم بند کیا جائے، سزائیں اور جیلیں اہل حق کو ناموس رسالت کی جدوجہد سے روک نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، عاشقان رسول کو سزاوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، غیر ملکی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے عاشقان رسول پر جھوٹے مقدمات عائد کئے جا رہے ہیں، ظلم کے نظام کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار و اختیار کی جنگ میں مصروف حکومت اور اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

جامعہ رضویہ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت پے در پے بحرانوں کے باعث عوامی مسائل پر توجہ دینے سے قاصر نظر آ رہی ہے، عمران خان سے وابستہ عوامی امیدیں دم توڑ چکی ہیں، حکومت عوام کا معاشی قتل کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی مسائل کا حل نہیں، حکومت اشیائے ضرورت کی قیمتیں کم کرنے پر توجہ دے، گڈ گورننس ہی تمام بحرانوں کا حل ہے، وزراء کی غیر سنجیدہ حرکتیں جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر دوسری بار بریفنگ خوش آئند ہے، چین کا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف لائق تعریف ہے، بھارت میں خون مسلم کی ارزانی پر اقوام عالم کی خاموشی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 840053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش