QR CodeQR Code

قادیانی مسلسل ملک پاکستان و اسلام کے خلاف جال بن رہے ہیں، 295سی ہمارے لیے ریڈزون ہے، جے یو پی جنوبی پنجاب 

22 Jan 2020 18:52

ملتان میں سہ ماہی صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی حرکات پر باریک بینی سے مانیٹرنگ کرنی چاہیے، قادیانی مسلسل ملک پاکستان و اسلام کے خلاف جال بن رہے ہیں، کثیر تعداد میں زمین خرید رہے ہیں اور اپنے مراکز کی تعداد میں دن بدن اضافہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)جنوبی پنجاب کا سہ ماہی اجلاس علامہ اسد اللہ رضوی کی میزبانی میں جامعہ رضویہ سردار المدارس ملتان میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر محمد ایوب مغل نے کی، انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حکومت نے فلم زندگی تماشا کو فی الوقت رکوایا ہے اور 3 فروری کو پیمرا دوبارہ اس کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس کو ریلیز کیا جائے کہ نہ، حکومت کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنی چاہیے اور اس قسم کی فحاشی، عریانی، اسلام دشمن فلموں ڈراموں کو ہمیشہ کیلئے بند کروانا چاہیے، اگر دوبارہ اس کو شائع کرنے کی اجازت دی گئی تو محافظان اسلام خاموش نہیں بیٹھیں گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ خواجہ الشیخ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کا نصب العین واضح ہے اور ہم اول دن سے اپنے موقف پر قائم ہیں اور نظام مصطفی کے قیام کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، قانون تحفظ ناموس رسالت 295 سی ریڈ زون ہے کسی کو اس پر تنقید کرنے یا کسی قسم کی تبدیلی کرنے کی اجازت نہیں دینگے، حکومت کو قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی حرکات پر باریک بینی سے مانیٹرنگ کرنی چاہیے، قادیانی مسلسل ملک پاکستان و اسلام کے خلاف جال بن رہے ہیں، کثیر تعداد میں زمین خرید رہے ہیں اور اپنے مراکز کی تعداد میں دن بدن اضافہ کر رہے ہیں، موجودہ ملکی حالات میں حکومت کو چاہیے کہ عوام سے مہنگائی کا بوجھ اتارے اور انہیں سبسڈی دیں تاکہ ہر پاکستانی کیلئے جینا آسان ہو جائے۔ روٹی، کپٹرا، مکان، علاج معالجہ، تعلیم و تربیت جیسی اہم ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر مہیا کیا جائے۔ اس موقع پر پیر عطا اللہ بخاری، مولانا احمد رضا اعظمی، پروفیسر احسان، مولانا رمضان عطاری، پروفیسر سلیم اشرف، عبدالوھاب نورانی، علامہ ابوتہامی، علامہ طارق ہاشمی، علامہ صادق سیرانی ودیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 840056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840056/قادیانی-مسلسل-ملک-پاکستان-اسلام-کے-خلاف-جال-بن-رہے-ہیں-295سی-ہمارے-لیے-ریڈزون-ہے-جے-یو-پی-جنوبی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org