QR CodeQR Code

ٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی ہے، شاہ محمود قریشی

22 Jan 2020 18:55

میڈیا کو وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، میں خود بھی ملاقات میں موجود تھا اور وزیراعظم نے اہم ایشوز اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، میں خود بھی ملاقات میں موجود تھا اور وزیراعظم نے اہم ایشوز اٹھائے، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اقدامات کا بتایا اور صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پرسپورٹ کا کہا، افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی جبکہ ٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 840058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840058/ٹرمپ-نے-جلد-دورہ-پاکستان-کی-یقین-دہانی-کرائی-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org