0
Wednesday 22 Jan 2020 19:00

سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو کل بلا لیا

سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو کل بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان کو کل ملاقات کے لیے بلالیا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو کل ملاقات کے لیے بلالیا ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ناراض اراکین اپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے اپنے معاملات میں بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فروری تک کا وقت دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنایا تھا،  ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ کیا تھا۔

بیس اراکین پر مشتمل پریشر گروپ میں تین ارکان استحقاق کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ پرشیر گروپ میں سردار شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ ،تیمور لالی، مامون تارڈ، فیصل فاروق چیمہ اعجاز خان، گلریز افضل چن، کرنل غضنفر عباس، خواجہ داؤد محی الدین کھوسہ اور عامر عنائت شہوانی سرفہرست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش