QR CodeQR Code

بلاول ہاؤس کی میڈیا ٹیم پر فائرنگ کے حقائق سامنے لائے جائیں، سریندر ولاسائی

22 Jan 2020 19:41

اپنے ردعمل میں بلاول ہاؤس کراچی کے انچارج میڈیا سیل نے کہا کہ واقعہ سے عیاں ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کس نہج پر پہنچ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کراچی کے انچارج میڈیا سیل سریندر ولاسائی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا کوریج کیلئے کراچی سے لاڑکانہ جانے والی میڈیا سیل کی ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ردعمل میں سریندر ولاسائی نے کہا کہ واقعہ سے عیاں ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کس نہج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی ٹیم پر حملے کے بعد پولیس کا ردعمل تاحال آئیں بائیں شائیں کے علاوہ کچھ نہیں۔ سریندر ولاسائی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت اور منسلک حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 840064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840064/بلاول-ہاؤس-کی-میڈیا-ٹیم-پر-فائرنگ-کے-حقائق-سامنے-لائے-جائیں-سریندر-ولاسائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org