0
Wednesday 22 Jan 2020 19:42

 ملائیشیا کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے عدم شرکت کا غلط فیصلہ کیا، لیاقت بلوچ 

 ملائیشیا کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے عدم شرکت کا غلط فیصلہ کیا، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تہران اور قم میں پاکستانی طلبہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن پورے عالم اسلام کا دشمن ہے، مسلم ممالک کے پاس قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور انسانی وسائل بیش بہا ہیں۔ باہم فساد، نفرتوں اور مفادات کے ٹکراو کی وجہ سے مسلم عوام پس گئے ہیں، ملت اسلامیہ کو رسوائی اور خواری کا سامناہے۔ عظمت رفتہ پانے اور عالمی محاذ پر مسلم ممالک کے وقار کی بحالی کے لیے اتحاد امت اور امریکی استعمار کی ترجیحات طے کرلیں اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے کمر بستہ ہو جائیں تو عالم اسلام جنگ، فساد، نفرتوں اور وسائل پر دشمن کی ڈاکہ زنی سے بچ جائے گا۔ ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تہران، مشہد، قم کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے نائب اول آیت اللہ قمی، ایرانی پارلیمنٹ میں وزیرخارجہ جواد ظریف، پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی اور بین المذاہب اسلامی انٹرنیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف مسلم یونیورسٹی پروفیسرز، تھنک ٹینک کے راونڈ ٹیبل میں ملاقاتیں اور مزار امام خمینی پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

 لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا مل کر ایران سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بحال کرائیں۔ ملائیشیا کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے عدم شرکت کا غلط فیصلہ کیا۔ اب سربراہی کانفرنس پاکستان میں منعقد کرائی جائے۔ کشمیر، فلسطین، افغانستان کے مسائل کا حل عالم اسلام کی گردن پر قرض ہے۔ امریکہ افغانستان اور عراق میں ذلت اور شکست سے دوچار ہے، مسلم عوام بیدار ہوگئے ہیں۔ امریکہ کو عالم اسلام پر سیاسی اور دفاعی مداخلت ختم کرنا ہوگی۔ وفد میں علامہ عارف حسین واحدی، سید صفدر گیلانی، مقصود احمد سلفی، رضیت بااللہ، طاہر حبیب نقشبندی، سید ناصر شیرازی اور ثاقب اکبر شامل ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 840065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش