QR CodeQR Code

حکمران غربت مٹاؤ کی بجائے غریب مٹاؤ مہم پر گامزن ہے، ثروت اعجاز قادری

22 Jan 2020 20:27

عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومت عوام کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام اور دعوؤں سے کام چلایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی عدم استحکام اور مہنگائی نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حکمران غربت مٹاؤ کی بجائے غریب مٹاؤ مہم پر گامزن ہے، غریب عوام بھوک و افلاس، مہنگائی و بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں نے معیشت کا پہیہ جام اور بیروزگاری و مہنگائی کو فروغ دیا ہے، بجلی و گیس کے یونٹ میں ہر ماہ اضافہ تشویشناک ہے، حکومت عوام کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام اور دعوؤں سے کام چلایا جا رہا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں غریب کو انصاف نہیں پینے کو صاف پانی نہیں، اب مہنگائی و بیروزگاری کے ذریعے غریب کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، مہنگائی و بیروزگاری اور غربت سے انتشار کی صورتحال نے جنم لیا، تو اس کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت ذمہ داری ہے، غربت کے خاتمے، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کیا جائے، جمہوریت کو مستحکم اور ملک کو خوشحال بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے۔


خبر کا کوڈ: 840074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840074/حکمران-غربت-مٹاؤ-کی-بجائے-غریب-مہم-پر-گامزن-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org