QR CodeQR Code

عمران حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے، حافظ احمد علی

22 Jan 2020 20:47

اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے جے یو آئی (س) ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے کیلئے حکومت مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے، جو کہ موقع پر ہی کارروائی کریں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، جبکہ گھروں میں خواتین کو شدید دشواری کا سامنا ہے، کارخانوں میں گیس نہ ہونے سے مزدور پریشان ہیں۔ کراچی میں جے یو آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ احمد علی نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش کا مستقل حل نکالا جائے اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے کیلئے حکومت مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے، جو کہ موقع پر ہی کارروائی کریں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 840077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840077/عمران-حکومت-عوام-سے-کئے-گئے-اپنے-وعدوں-کو-پورا-کرے-حافظ-احمد-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org