QR CodeQR Code

کراچی، 27 سے 29 جنوری تک سردی کی شدت بڑھےگی، محکمہ موسمیات

22 Jan 2020 22:54

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، کراچی میں بدھ کی صبح 10 بجے درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد اور حدِ نگاہ 3 کلومیٹر رہی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 27 سے 29 جنوری تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، کراچی میں آج بروز بدھ سے معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی، ہوا کی رفتار 42 سے 48 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ کی صبح 10 بجے درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد اور حدِ نگاہ 3 کلومیٹر رہی۔


خبر کا کوڈ: 840104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840104/کراچی-27-سے-29-جنوری-تک-سردی-کی-شدت-بڑھےگی-محکمہ-موسمیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org