QR CodeQR Code

وفاق کے تحت کراچی پیکیج کا کام جنوری ختم ہونے سے پہلے شروع ہوجائے گا، عامر خان

22 Jan 2020 22:59

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر تنقید کرنے والے سکڑ کے تاریخ میں گم ہوجاتے ہیں، تنقیدوں سے ایم کیو ایم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ایم کیو ایم نے بلدیاتی نظام کی تبدیلی کیلئے عدالت کے دروازے کھٹکھٹائے ہیں، ہم بلدیاتی الیکشن بھی خودمختاری سے لڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سئینر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ کہ جو لوگ ایم کیو ایم پر تنقید کرکے بڑے ہونے کی کوشش کررہے ہیں دراصل وہ لوگ خود سکڑ رہے ہیں، وفاق سے کراچی پیکج کیلئے بات ہوگئی ہے جنوری ختم ہونے سے پہلے کام شروع ہوجائے گے۔ کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں گرلز سیکنڈری اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماڈل اسکول ہے، شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر تنقید کرنے والے سکڑ کے تاریخ میں گم ہوجاتے ہیں، تنقیدوں سے ایم کیو ایم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ایم کیو ایم نے بلدیاتی نظام کی تبدیلی کیلئے عدالت کے دروازے کھٹکھٹائے ہیں، ہم بلدیاتی الیکشن بھی خودمختاری سے لڑیں گے۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جب اپنی تنخواہ میں گذارہ نہیں کرسکتے تو عام شخص کیسے کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کے تحت کراچی پیکیج کا کام جنوری ختم ہونے سے پہلے شروع ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 840106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840106/وفاق-کے-تحت-کراچی-پیکیج-کا-کام-جنوری-ختم-ہونے-سے-پہلے-شروع-ہوجائے-گا-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org